واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا میں ‘کیٹرپلر’ نامی زہریلے کیڑے کی افزائش سے شہریوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی، زہریلا کیڑا متعدد مقامات پر دیکھا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کیٹرپلر خود نہیں کاٹتا لیکن اگر اس کے جسم پر موجود بال کسی شہری کو لگ جائیں تو جسم میں زہر پھیل سکتا ہے اور مریض کی حالت غیر بھی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ورجینیا کے مختلف پارکس اور زیرتعمیر منصبوں کے مقامات پر مذکورہ کیڑا دیکھا گیا ہے، حجم لے لحاظ سے چھوٹا نظر آنے والا کیٹرپلر کسی بھی شہری کی زندگی اجیرن کرسکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو منتبہ کیا ہے کہ وہ اس کیڑے سے دور رہیں بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیٹرپلر کا جسم بالوں سے گھرا ہوتا ہے اور انہیں بالوں سے وہ کسی بھی شخص کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف میچگن کا کہنا ہے کہ کیٹرپلر کا زہر کسی میں شامل ہوجائے تو جسم پر نشانات نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں، قے، گلے میں سوجن اور بخار بھی اسی کے کاٹنے کی علامات ہیں۔
کیٹرے سے متاثر ہونے والے شہری نے بتایا کہ اس کا درد انتہائی شدید ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے گویا کوئی چھری سے جسم کرید رہا ہو۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی اپنے متاثرہ بیٹے میں اسی کیفیت سے آگاہ کیا۔