اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب خاتون سمیت 3 اغوا کار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کی کارروائی 25 اگست کو اغوا کیا جانے والا 2 سالہ بچہ بازیاب کروا کر اغوا کار خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو  اغوا کیے جانے والے دو سالہ بچے کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اورنگی ٹاؤن سے بازیاب  کرواکر خاتون سمیت 3 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پڑھیں:  کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اختر فاروق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ملزمہ شبانہ نے 25 اگست کو بچے کو اغوا کر کے 30 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا۔ ملزمہ کی شناخت پر بچے خریدنے والے ملزمان حسنیٰ اور اُس کے والد گلشیر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Children

اختر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ ’’گرفتار ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان کے تحت مقدمہ کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ممکن ہے کہ ان ملزمان نے شہر کے دیگر علاقوں سے بھی بچے اغوا کیے ہوں۔

خبر پڑھیں:   ڈی جی رینجرز نے کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

یاد رہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’’کراچی میں بچوں کے اغواء سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد شہر میں قائم امن و امان کو خراب کرنا ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں