بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں رات گئے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون سے پانچ کرمنلز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان سے پانچ پستول، مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارڈن میں گٹکا فیکٹری پر چھاپے کے دوران تین ملزمان دھرلیے گئے، بغدادی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکےاسلحہ اور بم بھی برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ماڈل کالونی سے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوا، جبکہ سعود آباد پولیس نے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کیئے۔

علاوہ ازیں کورنگی سے گٹکا، ماوا اور شراب کی سپلائی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد ہوا، نورانی بستی چکرا گوٹھ سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

عزیز آباد پولیس نے بلاک ون میں کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کیئے، ملزموں میں اسٹریٹ کریمنل بھی شامل ہیں، اسٹریٹ کریمنل سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں