منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیوں کے دوران پچیس ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے بھٹائی کالونی میں تین مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک شہری گولی لگنے سے اور دوسرا گرنے سے زخمی ہوا، ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا تاہم اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

درخشاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔

گارڈن پولیس نے چھاپہ مار کر گٹکا بنانے والے کو گرفتار کرلیا، گٹکا میکر سے دو سو پیکٹ گٹکا اور ایک کھلا ٹب گٹکے سے بھرا برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں ساؤتھ زون پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان ملزمان سے تئیس سو چالیس گرام چرس برآمد کی ہے۔

گلبہار پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جس کے باعث دوملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد کی گئی۔ شریف آباد پولیس کی کارروائی کے دوران چار رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ گرفتار ہوا، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا کرتے تھے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں