جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں کارروائی کی گئی، جس کے باعث 2 منشیات اسمگلر گرفتار ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی، ملزمان نے لوڈنگ سوزوکی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان کوئٹہ سے منشیات لاکر ٹھٹھہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل کو دھر لیا۔

کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کیا، ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہورہے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں