کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
درخشاں پولیس نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیئے جن سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد کیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘11 ملزمان گرفتار
ابراہیم حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیراؤ تنگ کرلیا، پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ سے اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور ایک ہزار ساٹھ گرام چرس بھی برآمد کی۔
دوسری جانب ڈاکس پولیس کی کارروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار ہوئے، ملزمان سے مختلف قسم کی چرس برآمد کی گئی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 30 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔