بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو دبوچا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد کیا۔

- Advertisement -

لنک روڈ کورنگی پر دوران اسنیپ چیکنگ پولیس کی کارروائی کے دوران اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت ملزم گرفتار ہوا۔

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

دسری جانب موٹر سائیکل چوری کرنے والا بچوں کا چھ رکنی گروہ سرسید پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا، ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا، نشاندہی پر نو موٹرسائیکل اور دو پستول بھی برآمد ہوئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے بائیس ملزمان گرفتار کیے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ ہفتے بھی شہر میں اہم کارروائیاں کی تھیں جس کے باعث 25 ملزمان دھر لیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں