منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے ایک خاتون سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کیئے، ملزمان گھروں میں ڈکتیاں کیا کرتے تھے، ملزمان سے سونے، چاندی کے زیورات، لاکھوں کیش، ایک موٹر سائیکل، دو عدد بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹول مع سیون راؤنڈز اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

بلدیہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک رائفل سیون ایم ایم، ریپیٹر بارہ بور بغیر نمبر مع ٹو راؤنڈز، دو عدد کارتوس برآمد کیئے۔

- Advertisement -

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے تھے۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں