ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کراچی اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 5 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/لاہور: شہرقائد اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے گرفتاری ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس نے حال ہی میں پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے اوجراں نہر پل کے قریب اہلکاروں نے کارروائی کی اس دوران کالعدم تنظیم کامبینہ دہشت گرد گرفتار ہوا۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی پہچان گل رحمان کے نام سے ہوئی، ملزم نے گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، مبینہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے جیل روڈ پر ڈولفن فورس کی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرس چھن جانے کے بعد خاتون نے 15 پرکال کی، ڈولفن فورس نے فوری کارروائی کرکے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پکڑ لیا، ملزمان سے 3 موبائل فون، نقدی، چھیناہوا پرس اور نقلی پستول برآمد کرلی گئی۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں بھی پولیس نے تین ملزمان کو دھر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور ایرانی ڈیزل برآمد کرلی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں