تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس میں انوکھی چوری پر پولیس کا ایکشن

ماسکو: روس میں پولیس نے تیل چوری کے الزام میں ملوث ایک منظم گروہ کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تیل کی چوریاں کرتے تھے، گرفتار افراد پر تقریباً 15 ٹن سے زائد تیل چوری کا الزام ہے، متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان روس کے علاقے پرائمسکی کے رہائشی ہیں جو ایک گروہ کی شکل میں چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے، گینگ کا 41 سالہ سرغنہ بھی قانون کے شکنجے میں ہے۔

ملزمان کو چوری کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ اہم کارروائی مقامی وزارت داخلہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے کی گئی، جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا کہ اس گروپ میں دیگر افراد بھی ملوث ہوسکتے ہیں اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے باعث ہی سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -