جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ اور محمود آباد کمشیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے باعث دو ملزمان کی زخمی حالت میں گرفتاری عمل آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالله شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں شاکر نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

خیال رہے کہ دو روز قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں