پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ایسا ملک جہاں پولیس بھی ادھار دیتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : قانون کا اطلاق اور اس پر مکمل عمل درآمد کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کلیے پر عمل کرنے والا جاپان ہی ایک ایسا ملک ہے جو اسے دوسرے ممالک سے ممتاز بناتا ہے۔

جاپان میں کسی کی کوئی چیز چوری کرنے کا تصوّر سرے سے موجود ہی نہیں ہے بلکہ جاپانیوں کی ایک انتہائی قابلِ قدر روایت یہ ہے کہ اگر اس ملک میں کوئی شخص اپنی کوئی چیز کہیں بھول جائے تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ وہ اسے واپس مل جائے۔

جاپان میں گمشدہ چیزوں سے متعلق مؤثر قانون موجود ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ اس قانون کے تحت لوگوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ جونہی انہیں کوئی گمشدہ چیز ملے تو وہ اس کے مالک کو فوراً ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اگر وہ نہ ملے تو اسے قریبی کوبان اسٹیشن میں جمع کروا دیں۔

- Advertisement -

اس قانون میں یہ بھی درج ہے کہ گمشدہ چیز کے مالک کا اگر 3 ماہ کے اندر پتہ نہ چل سکے تو گمشدہ چیز دریافت کرنے والا اس چیز کا نیا مالک بن جائے گا لیکن اس قانون کا اطلاق موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس اور نجی معلومات سے متعلق دیگر اشیا پر نہیں ہوتا۔

پولیس سے اُدھار لے سکتے ہیں:

اس کے علاوہ ایک ایسا قانون بھی ہے جو شاید ہی دنیا کے کسی اور ملک میں رائج ہو وہ یہ کہ اگر بس یا ٹرین میں سفر کے دوران آپ کا بٹوہ گم ہوجائے یا چوری کرلیا گیا ہے تو آپ مطلوبہ شرائط پر عمل کرکے پولیس سے مناسب رقم اُدھار لے کر اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

اُدھار لی گئی رقم بعد میں آپ کو ادا کرنا ہوگی، اس قسم کی ادائیگی کو (چاکو ایکی سوسان) یعنی ’’منزل تک پہنچنے کی ادائیگی‘‘کہتے ہیں، اُدھار رقم حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنی شناخت اور تحریری حلف جمع کروانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں