ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بشام خودکش حملے کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بشام حملے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی تاہم حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اورسی ٹی ڈی نے بشام خود کش حملے کی رپورٹ وفاق کو پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائےوقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے اور شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے حملےکے چار سہولت کاروں کوگرفتارکرلیا ہے، خودکش حملےکی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی۔

- Advertisement -

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی اور چینی قافلے کے وقت جیمرزفعال تھے یا نہیں تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیرملکیوں پر حملے سے متعلق تھریٹس کی موجود گیپر بھی تفصیلات لےرہےہیں ، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ اگلی پیشی پر دیں گے۔

یاد رہے شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں