اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کی کارروائی،6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افغان باشندوں اور3 زخمی ملزمان سمیت 20 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ محمود آباد میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان سے زیر زمین چھپائے گئے چار بال بم ، دو ریپیٹر ، ایک آوان بم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرکے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

جب کہ دوسری جانب جوہر چورنگی پر ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان شفیق چنا اور رفاقت ملک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں ملزمان جوہر چورنگی پر ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اسی طرح شاہراہ نورجہاں میں کوہستانی چوک کے قریب بھی ایک پولیس مقابلہ ہوا ہے، مقابلے کے بعد ملزم اختر کوہستانی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گئیا جب کہ اس کا شریک مجرم اور قریبی ساتھی اعظم کوہستانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے،جس کی گرفتاری کے لیے گرفتار ملزم سے حاصل معلومات کی روشنی میں چھاپے مارے جارے ہیں۔

شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ پولیس دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں گزشتہ رات پیرآباد کے علاقے سے پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں گلشنِ معمار سے 6 مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افغان باشندوں کے پاس مکمل سفری دستاویزات نہیں تھیں اوروہ غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے۔

ماڈل کالونی پولیس کی جانب سے بھی جرائم پیشہ افراد کی موجوسگی کی اطلاع پر ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران قتل،ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جب کہ اسی علاقے سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیات شروع کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں