جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پولیس کی کارروائی، 6 افغان باشندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 6 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع پر ائرپورٹ ،ساؤتھ زون اور مختلف علاقوں میں کی گئی،جہاں سے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم چھ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار افغانی باشندوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس ضمن میں وزیر داخلہ بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہے اور وہ اپنی کارروائیوں کے لیے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو استعمال کرتی ہے‘‘۔


پڑھیں: ’’ افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا ‘‘


بعد ازاں وزیر داخلہ بلوچستان نے تمام افغانیوں کے جعلی شناختی کاروڈ کو معطل کرنے کے احکامات دیے تھے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو شناختی کارڈ بنوانے اور اُن کو افراد کرنے والے افراد کے خلاف  کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’’ پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی ‘‘


یاد رہے گزشتہ دنوں اپنی تصویر سےمشہور ہونے والی شربت گلہ بی بی کو گرفتار  کر کے ملک بدر کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں