بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ایازخان کو ڈی آئی خان سے تحویل میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ایازخان کو ڈی آئی خان سے تحویل میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ایازخان نےلاپتہ ہونےکاڈرامہ رچا کر اداروں کا وقت ضائع کیا، جھوٹ اورغلط بیانی پرقانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ایازخان کو ڈی آئی خان سے تحویل میں لے لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایازخان کو قریبی دوست کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا، جس کے بعد ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

پولیس نے ایازخان کی اہلیہ او رگھر والوں کو حوالگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایازخان نےلاپتہ ہونےکاڈرامہ رچاکراداروں کاوقت ضائع کیا، ڈپٹی ڈائریکٹرکوجھوٹ اورغلط بیانی پرقانونی کارروائی کاسامناکرناپڑےگا اور ان کے دوست نورسے بھی تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے خبریں گردش کر رہی تھی ، اہلیہ نے پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ ایاز خان کل سے لاپتہ ہیں آخری باراپنی اہلیہ سےبات ہوئی، انھوں نے کورنگ میں ہونے کا بتایا اب فون بند ہے۔

مزید پڑھیں : ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے منظرعام پر آگئے، اغواء کی تردید کردی

پولیس نے مغوی کے بہنوئی کی درخواست پر سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ آبپارہ درج کرلیا تھا اور تفتیش شروع کردی تھی۔

بعد ازاں سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کی ویڈیو منظرعام پرآئی تھی ، اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے رشتےداروں سے ملنے ڈی آئی خان آیا ہوں، موبائل فون گم ہونے کی وجہ سے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کرسکا۔

ایاز خان کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے قومی اداروں کو بدنام نہ کیا جائے، میں پولیس اور قومی اداروں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لاپتہ ہونے کے معاملے پر فوری ایکشن لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں