بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی، موٹر سائیکل چوری کرنے والا بچوں کا 6 رکنی گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے 6 رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان ہیں، کم عمر ملزمان کا گروہ موٹر سائیکل چوری کرنے میں ماہر ہے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان کی شناخت عامر حیدر، سلیم الیاس، خیر اللہ کامران، خان ولی اور شہزاد کو سرسید پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان عامر اور سلیم سے دو پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی : تین سال میں96سرکاری گاڑیاں چھینی اورچوری کی گئیں، اے سی ایل سی

دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایس ایس پی ای سی ایل سی منیر شیخ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد کی گئی موٹر سائیکل اور گاڑیاں مالکان کے حوالے کی گئی تھیں۔

منیر شیخ کے مطابق 20 گاڑیاں اور 50 موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کی گئی تھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں