اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے ایم کیوایم لندن سےتعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے اٹھارہ سال میں پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے شہر حالات خراب کیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلرعالم خان کو گرفتار کرلیا اور آٹھ سال پہلے ملزم عالم خان کا غیرملکی بلاگر کو دیا گیا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔

ملزم عالم خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 18 سال میں 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، بیروزگاری کی وجہ سے ٹارگٹ کلر بنا، فی واردات 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔

ملزم نے اعتراف کیا 3سے4دن ریکی کرتے، اس کے بعد سر اور دل میں گولی مارتے، سیاستدانوں، تاجروں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا، فون آتا فلاں کوقتل کردو، اخبارات سے پتہ چلتا مرنے والا کون تھا۔

ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا تین چار بار ایسا ہوا مارناکسی کو تھا مار کسی اورکو دیا، کہیں سکون نہیں ملتا،یہ کام چھوڑناچاہتا ہوں، کراچی میں بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے حالات خراب کیے، کراچی میں پہلے6ٹارگٹ کلر تھے اب 600 ہوگئے ہیں۔

یاد رہے ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا تھا کہ ایم کیوایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے تھے، بھارت سےتعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، میں نےہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی، حقائق سامنےلانےکیلئےحکومت پاکستان سےتعاون کو تیار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں