ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

نمازیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دو سال قبل نماز جمعہ کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں مطلوب ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سال قبل بہار کے ضلع میں نمازی جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ببلو مودی نوادہ ضلع کا رہنے والا تھا اور وہ گزشتہ 2برس سے پولیس کو مطلوب تھا؟ پولیس نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ 25 مارچ 2021 کو ایک شخص نے درخواست دی تھی کہ وہ نماز جمعہ پڑھ کر اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں پپو یادیو اور اس کے دیگر ساتھیوں نے قتل کرنے کی نیت سے ان پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سٹی ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جسے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی، تاہم آج پولیس کو آج اس حوالے سے کامیابی ملی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش میں بھی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا اہم ملزم پپو یادو ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں