جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کا قتل : پولیس نے24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قاتل کو پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایسٹ زون پولیس نے اسٹیڈیم روڈ پر نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قاتل سمیت 3 ملزمان کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت پکڑلیا، ملزم نے بیان میں کہا گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر پروفیسر ظاہرسید کے قاتل سمیت3ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا ،ایس پی گلشن ڈویژن معروف عثمان نے کہا ایسٹ زون پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان گرفتارکیے، نجی انسٹیٹیوٹ کےڈائریکٹرظاہرسیدکوگزشتہ روزقتل کیاگیا۔

گرفتارتیسرا ملزم ملزمان کا سہولت کارہے ، ملزمان نشے میں تھے، ڈکیتی کے دوران فائرکیا، سہولت کارملزمان کو کرائے پر پستول دیتا تھا ، ملزمان پروفیسر کے  قتل کے بعد بھی شہری کو لوٹ رہے تھے،گرفتارملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ملزمان نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کاانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سہولت کار زاکر ہر واردات کا50فیصد لیتا تھا، ملزم رستم پٹھان نے فائرکیا اور ابراہیم بنگالی موٹرسائیکل چلارہا تھا، گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کی۔

ایس پی گلشن نے بتایا کہ ملزمان نے پروفیسر سےپہلےخاتون سمیت 2شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم زاکر پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہےتھے، ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگےبڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتانا ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکےقریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں