پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گجرانوالہ میں 55 سالہ بزرگ ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گجرانوالہ : پولیس نے 55 سالہ بزرگ شہری کو ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا، بزرگ شہری کی کئی ویڈیوز پہلے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ظہیر کمانڈو نے گزشتہ اتوار کی رات کارروائی کرتے ہوئے 55 سالہ چن الہی نامی ون ویلنگ کے ماسٹر کو گرفتار کرکے تھانہ کوتوالی میں بند کردیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ظہیر کمانڈو کا کہنا ہے کہ چن الہی مختلف اوقات میں جی ٹی روڈ پر ریس لگاتے ہیں ، ون ویلنگ کرتے ہیں اور موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھاتے ہیں ۔

انچارج نے یہ بھی بتایا کہ 15 دن قبل بھی پولیس نے انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی تھی تب یہ موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں رمضان میں بھی وارننگ دی گئی تھی اور دو روز قبل بھی تنبیہہ کرکے چھوڑا گیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ چن الہی گذشتہ رات بھی گوندانوالہ چوک میں ون ویلنگ کررہے تھے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ چن الہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں