اشتہار

مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی، پولیس نے50 کے قریب لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنے پر نیب دفتر کے باہر سے50 کے قریب لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ نیب یا پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نیب دفتر کے باہر سے50 کے قریب لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، لیگی کارکنان پرپتھراؤ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہوگا، مقدمہ نیب یا پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کچھ بھی ہواوہ ہرلحاظ سےقابل مذمت ہے، قانونی اورآئینی اداروں سے ایسا سلوک شرمناک ہے،نیب پیشی پرپنجاب بھر سے کارکنان کوساتھ منظم سازش ہے.

- Advertisement -

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ جو بھی ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، مقدمہ درج ہوگا اور جو بھی حکومتی رٹ چیلنج کرےگاان کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ آج نیب کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےگاڑیوں میں پتھرلائےگئے، ہمارے پاس تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ہیں جن سے پتھراؤ ہوا، موجودہ حکومت اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرنےوالی نہیں ہے، ہم نے حکومت کی رٹ کو قائم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سمجھ جاناچاہیےاس قسم کی حرکتیں کرنے کی اجازت نہیں، لیگی قیادت کو اپنے اس فعل پر شرمندہ ہوناچاہیے، مریم نواز اور لیگی رہنما وہاں موجود تھے، ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا، مریم نواز ساری صورتحال سے خودکوبری الذمہ نہیں سمجھ سکتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں