جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

کراچی میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

شہزاد اختر نامی ملزم نے گلشن میں پیٹرول پمپ پر خاتون کو تھپڑ مارے تھے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں حملے کی دفعہ شامل ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میری والدہ اور بھابھی پر شہزاد اختر نے تشدد کیا، والدہ اور بھابھی کا دوپٹہ کھینچا اور تھپڑ مارے، واقعہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول دلواتے ہوئے پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گاڑی آگے کرنے کا کہا بھابھی نے جواب دیا پیٹرول ڈلوا رہے ہیں، شہزا اختر نے بدتمیزی کی اور منع کرنے پر مزید طیش میں آگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں