کراچی: پولیس نے پریس کلب کے سامنے آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد اساتذہ گرفتار کرلیا ، اساتذہ کی گرفتاریوں کی وجہ سے آرٹلری میدان تھانے میں جگہ کم پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے پریس کلب کے سامنے اساتذہ کیخلاف آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد اساتذہ گرفتار کر لئے گئے، اساتذہ کی گرفتاریوں کی وجہ سے آرٹلری میدان تھانے میں جگہ کم پڑ گئی۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانچ سے زائد افراد پر جمع ہونے پہ پابندی ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
زینب مارکیٹ میں اساتذہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ، مشکوک افراد سے شناختی کارڈ اور آفس کارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
پولیس نے پریس کلب اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ، زینب مارکیٹ چوراہے سے 40 اساتذہ کو گرفتارکرلیاگیا ، گرفتار ہونے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں، اساتذہ کی گرفتاری کیلئےمختلف تھانوں سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔
خیال رہے کراچی پریس کلب پر این ٹی ایس پاس اساتذہ کو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ دو ہزار تیرہ میں ٹیسٹ پاس کیا تھا لیکن انھیں مستقل نہیں کیا گیا جبکہ کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔