جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں تیسرے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق حج آفتاب آفریدی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے تیسرے اہم ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ، ڈی پی او صوابی محمد شعیب  نے بتایا کہ ملزم بلال آفریدی کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزم نےاعتراف جرم کرلیا ہے،  پولیس دیگرملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لے گی۔

دو روز قبل پولیس نے حج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ ملزمان عزیز اور داؤد سےواردات کے دوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا تھا ملزمان نے واردات میں 3گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی، دوسری میں شوٹر  تھے اور تیسری بیک اپ پرتھی ، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں