بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمد سعید چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف لوگوں کو ورغلا رہے تھے، ملزم کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

محمد سعید کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں گرفتار کے بعد احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کراچی، لاہور، پشاور، ملاکنڈ اور مردان سمیت کئی شہروں میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں