21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے نقص امن کے تحت ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا، ان کی ایم پی او قوانین کے تحت گرفتاری عمل میں لای گئی ہے، ان کی اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں نیب نے پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔

- Advertisement -

پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کا کہا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد پولیس ایس پی حسن کی قیادت میں لاہور ہائی کورٹ کے باہر پہنچی۔ عدالت نے پولیس کو پرویز الٰہی کو گھر تک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعدازاں پی ٹی آئی صدر مکمل سکیورٹی ملنے کے بعد عدالت سے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کے وکیل لطیف کھوسہ بھی تھے۔ پولیس نے ظہور الٰہی روڈ پر لطیف کھوسہ کو گاڑی سے اتار کر پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو ممکنہ طور پر پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں رکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں