لاہور: پولیس نے پرائیویٹ گاڑیوں میں گن مین اور ذاتی اسکواڈ ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان نے لاہور میں پرائیویٹ گاڑیوں میں گن مین اور ذاتی اسکواڈ ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی گئیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر پولیس لائٹ کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیک کیا جائے گا، قانونی کارروائی کی جائیگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔