کراچی: شہرقائد کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع کلینک میں ڈکیتی کی فوٹیج کے ذریعے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اوراسکی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی، اے آروائی نیوز نے بھی واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
گرفتارملزمان پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلفٹن کے علاقے گزری کے ایک کلینک میں دو مسلح ڈکیت لوگوں سے لوٹ مارکررہے ہیں۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈکیت نے اسلحے کے زور پر کلینک عملے کو یرغمال بنائے رکھا ہےجبکہ اس کا ساتھی لوگوں کوقیمتی اشیا سے محروم کرتا رہا۔
تجربہ کار ڈکیت گروہ کامیاب واردات کے بعد فرارہوگیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج ڈاکوؤں کو قانون کے شکنجے میں لے آئی۔