پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پولیس نے گلوکارہ ریحانہ کے گھر کا گھیراؤ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ایجنلس: امریکا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کے گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نامعلوم شخص ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم ریحانہ کے گھر پہنچ گیا جس کے بعد گلوکارہ کے محافظوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

نامعلوم شخص جنوبی کرولینا سے سفر کر کے لاس ایجنلس آیا اور ریحانہ کے گھر پہنچ کر انہیں شادی کی پیشکش کی جس کے بعد محافظوں نے پولیس کو طلب کر لیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کو گرفتار کیا۔ اسے ہتھکڑیاں لگا کر تفتیش کی گئی جس میں اس نے کہا کہ وہ گلوکارہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

سال 2022ء میں فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریحانہ امریکی کی خود ساختہ ارب پتی خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہیں۔ وہ تقریباً تین کھرب روپے کے اثاثوں کی مالک تھی۔ انہوں نے 2017ء میں کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں