اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی، 4 رکنی کار لفٹر گروہ ڈیفنس سے گرفتار، ایس پی کلفٹن سہائے عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 4 رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان اب تک شہر سے 25 سے 30 گاڑیاں لفٹ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سہائے عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 رکنی کار لفٹر گروہ ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کراچی سے گاڑی چرا کر بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔

ایس کلفٹن کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی فروخت کرکے رقم سے منشیات خریدتے تھے، منشیات کراچی لاکر فروخت کی جاتی تھی، ملزمان 2004 سے 2008 کی گاڑی لفٹ کرتے تھے۔

سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایک گاڑی کے بدلے 80 ہزار روپے ملتے تھے، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ایس کلفٹن کے مطابق ایک اور کار لفٹر گروہ کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد گرفتار کرلیں گے، ملزمان کی تصویریں شائع کی گئیں تاکہ پتا چل سکے۔

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 16 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کھارادر، رسالہ، میٹھادر کے علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، گارڈن سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پاپوش، ناظم آباد، رضویہ، چاکیواڑہ، گارڈن سے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پاپوش سے منشیات فروش بشیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں