اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی ٹریفک پولیس پر تشدد میں ملوث ملزم شفیق کی گرفتاری کیلئے چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک اہلکار پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم شفیق فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، ملزم شفیق کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم شفیق سلطان آباد میں واقع اپنے گھر سے فرار ہوگیا ہے ملزم کے خلاف سول لائن تھانے میں 2 مقدمات درج تھے پہلے مقدمے میں تحقیقات کے بعد اس کی ضمانت ختم کردی گئے ہے اور دوسرے مقدمے میں ملزم شفیق کی ضمانت ہوئِ ہی نہیں تھی ملزم کی گرفتاری کے لئے گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

شفیق نامی شہری کی دو روز قبل پی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کے قریب پارکنگ کے معمولی مسئلے پر اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری شفیق کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ہیلمٹ سے وار کرتے رہے جس سے شفیق کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔


CCTV footage exposes the truth: Shafiq struck… by arynews

ٹریفک پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شفیق کو سول لائن تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم شفیق کا دعویٰ یکسر جھوٹا ثابت ہوا جس میں اس کا کہنا تھا کہ پہلے حملہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کیا۔

شہری شفیق کے بھائی فرید کے مطابق شفیق ذہنی مریض اور نیوی کا سابق اہلکار ہے۔

سماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے شہری شفیق سے اظہاریکجہتی کیا اور شخصی ضمانت کی درخواست دی، جسے پولیس نے منظور کرتے ہوئے شفیق کو چھوڑ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں