کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، نامعلوم افراد نے ایک اور اہلکار کو موت کی نیند سلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون نمبر تیرہ میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹبل شیرعلی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقتول رزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹرمیں کمانڈو کورس کی ٹریننگ کرر ہا تھا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،پا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔