گھوٹکی: ضعیف العمر شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والےپولیس اہلکار کو مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیاگیا.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گھوٹکی کے علاقے حیات پتافی میں گھر کے دروازے پر چاول کھانے والے اسی سالہ ضعیف العمر گوکل داس کو ایک پولیس اہلکار علی حسن حیدرانی نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیاتھا.
واقعے کے خلاف احتجاج پرایس ایس پی مسعود بنگش نےملوث پولیس اہلکار کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا.
وزیرداخلہ سہیل انورسیال اور آئی جی سندھ اللہ ڈینوخواجہ کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا.
ایس ایس پی مسعود بنگش پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا شکار بننے والے معمر گوکل داس کے گھر پہنچ کر ہر ممکن مدد اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی.