اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلال کالونی کی کچی آبادی میں پولیس اہلکار کی جھلس کر ہلاکت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے کمال مہارت سے قتل میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ بلال کالونی میں پولیس اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی موت کا اصل سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چل گیا، پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم کو 3دن کا وقت دیا گیا تھا، پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نارتھ کراچی فور جے سے دو ملزمان جلال اور یعقوب کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

دونوں ملزمان نشے کے عادی بتائے جارہے ہیں، ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر 26 جون کو پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا،مقتول پولیس اہلکار حاجی نارتھ کراچی سرسید تھانے کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔

ملزمان قتل کی واردات کے بعد رات گئے دوبارہ جائے وقوعہ پہنچے اور قتل کا ثبوت مٹانے کیلیے مقتول اہلکار حاجی کی لاش کو نذر آتش کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مقتول اہلکار کا سرکاری ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق سوات اور مہمند ایجنسی سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں