لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی میں دودھ دہی کی دکان سے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکو شہریوں اور دکاندار سے تین لاکھ روپے اور دس موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔
پولیس نےواقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، جس کے بعد لاہور کے نواحی علاقے شیراکوٹ میں کچے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تبادلے میں تھانہ لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل کاشف زخمی ہوگیا تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ تین روز قبل سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس 26 اگست کو لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے تھے۔