جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر پولیس کانسٹیبل قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار عظیم حیدر کو قتل کر دیا۔

ایس ایچ او سرجانی کے مطابق 30 سالہ اہل کار عظیم حیدر شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا، کہ سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

- Advertisement -

جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انھوں نے مقتول کے پاس پرس اور موبائل فون موجود پائے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول اہلکار عظیم حیدر کے پاس ذاتی اسلحہ بھی موجود تھا، جو اس کی لاش کے پاس ہی مل گیا ہے۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں