جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پولیس کانسٹیبل کی 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

جہانیاں:صوبہ پنجاب میں پولیس کانسٹیبل نے 12 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی بنا ڈالا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پولیس کانسٹیبل عابد نے 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی کی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد جیل پولیس کا اہلکار ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے بعد ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

اہل خانہ نے بتایا تھا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دکان پر کام کرتا تھا جہاں اُسے دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں