تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جی ایچ کیو اور کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ ، ملوث تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور : جی ایچ کیو اور کور کمانڈر لاہور کے گھروں پر حملے میں ملوث گرفتار اور عدم گرفتار تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو اور کور کمانڈر لاہور کے گھروں پر حملے کے معاملے پر گرفتار اور عدم گرفتار ملوث تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ملزمان کی پروفائنگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شروع کی گئی، سیاسی جماعت سے تعلق ہونے سےمتعلق شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان 6 ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کر رہے تھے، تمام ملزمان کی پروفائلنگ پبلک کی جائے گی۔

اس سے قبل 9 مئی کو جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی ہوش رُبا اہم تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ نو مئی کو دوپہر 2:35 سے لے کر 2:40 تک پرتشدد مظاہرین زمان پارک لاہور میں اکٹھے ہونا شروع ہوئے، 2:55 سے 3:20 کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شر پسند قائدین لبرٹی چوک پہنچے، اور سہ پہر 4:05 پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رْخ کیا۔

تفصیلات میں بتایا گیا 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیر پاوٴ برج پر پہنچا ہوا تھا، شام 5:15 پر پہلا دھاوا جناح ہاوٴس پر بولا گیا، جو 25-30 افراد پر مشتمل تھا لیکن اْسے واپس دھکیل دیا گیا، 5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاوٴس بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی، اور 5:30 سے 6 بجے تک ان شرپسندوں نے بھرپور انداز میں جناح ہاوٴس میں شدید توڑ پھوڑ کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 6:07 پر جناح ہاوٴس کو مکمل جلا دیا گیا، 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید کمک جناح ہاوٴس پہنچ گئی، جنھوں نے تباہ کاریوں میں اپنا کردار ادا کیا، 6:13 پر مزید ایک اور جتھا دھرم پورہ سے جناح ہاوٴس پہنچ گیا، 6:30 سے 7:55 تک تقریباََ 2 ہزار لوگوں نے اجتماعی طور پر جناح ہاوٴس کو مکمل تباہ کر دیا اور تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا ۔

شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر پر بھی حملہ کر کے تباہی مچائی، اس کے علاوہ ملک کے باقی علاقوں میں تقریباً 200 سے زائد جگہوں پر دو سے تین گھنٹے کے وقت میں ان شر پسندوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، جو سارے پاکستان نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

Comments

- Advertisement -