پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پولیس نے رہائشی علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمارکر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک کالونی جہان آباد میں پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمارکر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے جہان آباد میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کے دوران 2 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاشاری محلے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکیا جب کہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ50 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں