اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ‘ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل پرسوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کلفٹن سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ سپاہی ہدایت اللہ دم توڑ گیا جبکہ ایس ایچ او کلفٹن اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سپاہی کو پیٹ میں 4 گولیاں لگیں اور ایس ایچ او چوہدری شاہد کو سینے پردو گولیاں لگیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پرموٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 موٹرسائیکل سوارملزمان نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی، ایس ایچ او، اہلکارسادہ لباس اورپرسنل گاڑی میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔

آزاد خان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل کوروکنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے چار9 ایم ایم کے خول اورایک 30 بورکا خول ملا، سی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان سےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال 12 جنوری کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں