جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی، پولیس مقابلے میں خطرناک ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے دومختلف چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران زخمی ملزم سمیت چارخطرناک ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اور کار بر آمد کر لی ہے جب کہ ملزمان کو تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے کئی مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پہلی چھاپہ مار کرروائی گزری پولیس نے نثار شہید پارک کے نزدیک کی، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے بعد دوطرفہ مقابلے کے بعد پولیس دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں ہے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کا نام جنید بروہی اور واجد بروہی ہے جب کہ تیسرا ملزم غنی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تینوں ملزمان قتل اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کی جانب سے دوسری چھاپہ مار کارروائی سہراب گوٹھ پولیس نے کی اور کارروائی میں دو ملزمان گل محمد اور وقاص عرف وقاص بھائی کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور کار برآ مد کر لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں