لاہور : اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ ڈاکو مارے گئے، ڈاکو واردات کیلئے ڈاکٹرعباد کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی اور مقابلےمیں چھ کے چھ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ گھرکےتمام افراد محفوظ رہے
ایس ایس پی ارتضی نے بتایا کہ ڈاکو واردات کیلئے ڈاکٹرعباد کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا تاہم ایک بچی جو گھر کی اوپرکی منزل پر تھی، اس نے ون فائیو پر اطلاع دی۔
اطلاع ملنےپرایس ایچ او اقبال ٹاؤن ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پرپہنچے ، 40منٹ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام ڈاکومارے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ اہل محلہ کاکہنا ہے کہ پولیس کی برقت کارروائی قابل تعریف ہے۔