14.6 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے زمان پارک میں داخل ہوئی، عمران خان کی ہمشیرہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے دعویٰ کیا کہ پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی اور میرے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ دیکھ رہاہےاور سن بھی رہا ہے، خان صاحب کی آپ لوگوں نے قدر نہیں کی۔

ہمشیرہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہورہا ہے ہمارے لوگوں نےہمارے ساتھ یہ کیا، ہم نے پولیس دیکھی تو پیدل چل کر عمران خان کے گھر تک آئے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عظمی نے دعویٰ کیا کہ پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی ،سرچ وارنٹ کا پوچھتی رہی انھوں نے پروا ہی نہیں کی۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس جب آئی تو گھر میں بچے بھی موجود تھے اور میرے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں