کراچی : پولیس دعا منگی کیس کے مفرور مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کو گرفتار نہ کرسکی تاہم مختلف مقامات پر چھاپوں میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس میں مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد پولیس نے فرار ملزم کی تلاش میں کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے چھاپوں کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، مبینہ طور پر پانچوں افراد زوہیب قریشی سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل طریقہ کارسے بی کانٹیکٹس کے بارے میں پتہ چلا، زیر حراست افراد سے زوہیب قریشی کی تفیصلات حاصل کی جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزم زوہیب جس گاڑی میں فرار ہوا اسکی مکمل تفصیلات اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے روٹ میپ تیار کیا ہے۔