پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

پولیس گارڈن سے لاپتہ ہونیوالے کم عمر بچوں کو تلاش کرنے میں تاحال ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گارڈن سے کئی دنوں قبل لاپتہ ہونے والے کم عمر بچوں علی اور علیان کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس گارڈن سے گمشدہ ہونے والے بچوں کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام رہی ہے، پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں تاہم ٹھوس اور عملی ایکشن کے بجائے اس طرح کے اقدامات بچوں کی بازیابی کے لیے کافی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج مشکوک ہونے کے بعد پولیس نے دیگر پہلوؤں پر کام شروع کردیا ہے، ڈی ایس پی قیصر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ایسا کارنر نہیں چھوڑا جس کا تعلق تفتیش سے ہو اور اس میں کوئی کمی ہوئی ہو۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی قیصر شاہ نے بتایا کہ بچوں کے لیے بینرز لگوائے ہیں، اشتہارات لگوائے ہیں، سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں اور ہم نے اس پر انعام بھی رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ اجنبی سے بات نہ کریں، کھیلتے ہیں تو گھر کے نزدیک کھیلیں اور گھر والوں کو بتاکر کھیلیں، گھر والوں کو چاہیے کہ تھوڑی تھوڑی دیر میں بچوں کو چیک کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں