پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کینیڈا میں سڑک سے برآمد ہونے والے انسانی پیر کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ڈرائیور نے سڑک کنارے انسانی پیر دیکھا جس کے بعد اُس نے فوری طور پر پولیس کا اطلاع دی۔

کینیڈین پولیس کی جانب سے فیس بک کے آفیشل پیج پر ’انسانی پیر‘ کی تصویر شیئر کی گئی جو سڑک پر پڑا ہوا تھا۔

برٹس کولمبیا میں واقع ڈیلٹا پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک بس ڈرائیور کو یہ پیر لینڈر کے علاقے میں نظر آیا جس کے بعد اُس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق وہ ڈرائیور کافی پریشان تھا جس نے بتایا کہ پمپ ہاؤس کے قریب اُس نے سڑک پر ایک کٹا ہوا پیر دیکھا ہے۔

محکمہ پولیس کو جب یہ اطلاع موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کے لیے اہلکاروں کو جائے مقام کی طرف بھیجا گیا جہاں ایک افسر نے اس کو اٹھایا۔

پولیس کے مطابق جب افسر نے یہ پیر اٹھایا تو یہ انسانی جسم کا حصہ نہیں بلکہ یہ مجسمے کا پیر تھا۔

پولیس کی جانب فیس بک پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مجسمے کا پیر گمشدہ ہوگیا تو وہ ڈیلٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے آکر لے جاسکتا ہے۔

While out on foot in Ladner, an officer is stopped by a driver passing by. The driver appears quite distraught and…

Posted by Delta Police Department on Tuesday, January 5, 2021

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں