پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی، ہرن کے 4 بچے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 8 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ جنگلی حیات نے میرپورخاص حیدرآباد ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے ہرن کے 4 بچے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے میرپورخاص حیدرآباد ٹول پلازہ پر ہرن کے 4 بچے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز فروا علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس جعلی پرمٹ تھا جس کے ذریعے وہ ہرن کے بچے اسمگل کرتے تھے جبکہ ہرن کے بچوں کی عمریں ایک سے ڈیڑھ ماہ کے درمیان ہیں۔

گرفتارملزمان کے خلاف جعلی سرکاری تنصیبات بنانے اور ہرن اسمگل کرنے پر قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمرکوٹ: رینجرز نے نایاب نسل کے ہرن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں رینجرز نے نایاب نسل کے ہرن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی، ملزمان گوسٹرو رینجرز چیک پوسٹ پر اہلکاروں کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دوران تلاشی گاڑی سے 2 نایاب نسل کے ہرن اور ایک ریپیٹر برآمد ہوا، رینجرز نے برآمد ہونے والے ہرن محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے تھے۔

یاد رہے کہ تین ماہ قبل سندھ کے ایک تعلقے ڈاہری میں نایاب ہرنوں کو ذبح کر کے اس کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس سلسلے میں ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں تھر میں ایک نایاب ہرن کو گولی مار کر گرتے ہوئے دیکھا گیا، وائلڈ لائف افسر اشفاق میمن کا کہنا تھا کہ نایاب ہرنوں کے شکار کی خبریں زیادہ تر عمر کوٹ کے سرحدی علاقوں کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں