تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گاڑی دریا میں جاگری، پولیس نے خاتون کو کیسے ریسکیو کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

واشنگٹن : امریکی پولیس اہلکاروں نے انسانی ہاتھوں کی چین بناکر دریا میں ڈوبنے والی خاتون کو بچالیا، خاتون کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس امریکا کی ہو کسی اور ملک کی، عوام کی اکثریت انہیں غلط ہی سمجھتی ہے لیکن امریکی ریاست اوہایوں میں پولیس اہلکاروں نے دریا میں ڈوبتی ہوئی خاتون کی جان بچاکر تاریخ رقم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست اوہایو کی رہائشی خاتون 22 نومبر کی رات گاڑی سمیت دریا میں جاگری، جسے بچانے کےلیے پولیس اہلکارو ں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر انسانی چین بنائی اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا۔

ترجمان اوہایو پولیس کا کہنا ہے کہ اگرپولیس 30 سیکنڈ تاخیر کا شکار ہوجاتے تو 23 سالہ خاتون میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوجاتی۔

Comments

- Advertisement -