تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈاکٹر سارا ملک کا قتل یا خودکشی ؟ پولیس کو اہم شواہد مل گئے

کراچی : پولیس کو سی ویو کے قریب سمندر سے ڈاکٹر ساراملک کی لاش ملنے کے واقعے مین سی ڈی آر ڈیٹا سے اہم شواہد مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو کے قریب سمندر سے ڈاکٹر ساراملک کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت اور وقت کا تعین ہوگا۔

واقعے میں مزید پولیس کو سی ڈی آر ڈیٹا سے اہم شواہد مل گئے ہیں ، ڈاکٹر سارا ملک ڈاکٹر شان کے سوا مختلف افراد سے رابطے میں تھی۔

حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں اسپتال سے باہر نکلنے والی دوسری لڑکی رسیپشنسٹ ارادھنا تھی، اسپتال رسیپشنسٹ ارادھنا اور 15 پر کال کرنے والا عینی شاہد جمال کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

ریسپشنسٹ ارادھنا نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر سارا ملک اور شان کا جھگڑا ہوا تھا، سارا ملک کو تسلی دینے کے لئے اسپتال سے باہر لے گئی تھی، ڈاکٹرسارا کو گلی کے کونے پر چھوڑا اس کے بعد معلوم نہیں وہ کہاں گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کےمطابق سارا ملک رکشے میں بیٹھی اورچلی گئی، گرفتار ملزم ڈاکٹرشان نے ڈاکٹرسارا ملک اور بسمہ سے تعلقات کا اعتراف کیا تاہم گرفتار ملزم ڈاکٹرشان قتل سے انکاری ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -